ممبئی، 29 نومبر (یو این آئی) ہندوستان کے سابق کپتان اور بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سوربھ گانگولی نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وراٹ میں میچ جیتنے کا جنون ہے اور انہیں ان کا یہ رویہ اور جارحانہ انداز
بہت پسند ہے۔
یہاں کوکا کولا۔این ڈی ٹی وی 'سپورٹ مائی ا سکول' مہم میں شامل ہونے آئے گانگولی نے کہا کہ وراٹ اچھے کپتان ہیں اور انہیں پوری امید ہے کہ مستقبل میں بھی وہ خود کو ایک اچھے کپتان کے طور پر ثابت کریں گے۔